وزیرآعلیٰ سیدو میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے علاج آور طبی تدریس کی اعلیٰ سہولیات مہیا کرتا چاہتے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ
صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا ہے کہ وزیرآعلٰی خیبرپختونخوا چاہتے ہیں کہ سیدو شریف میں پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو علاج آور طبی تدریس کی اعلیٰ و جدید سہولیات مہیا ہوں اور انہیں اس مقصد کیلئے صوبائی دارالحکومت یا دنیا کے کسی بھی جانب نہ دیکھنا پڑے اور نہ ہی وہاں کے بھاری بھرکم اخراجات برداشت کرنا پڑیں سیدو ٹیچنگ ہسپتال دنیا کا جدید ترین طبی مرکز بننے جا رہا ہے جبکہ میڈیکل کالج کی نئی عمارت منتقلی کے فوری بعد اسکی موجودہ بلڈنگ میں دنیا کا منفرد ڈینٹل کالج بھی قائم کیا جا رہا ہے جو یہاں کے لوگوں کیلئے صوبائی حکومت کا بڑا تحفہ ہے وہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کے اکیڈمک کونسل سٹاف ممبران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس موقع پر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر اسرارالحق، وزیر صحت کے مشیر ڈاکٹر جواد واصف و دیگر حکام، پروفیسرز اور ڈاکٹر صاحبان بھی موجود تھے ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا کہ نئے ہسپتال سے اس خطے کے عوام کی بہت سی طبی ضروریات پوری ہو جائیں گی اور لوگوں کیلئے کافی ساری آسانیاں بھی پیدا ہوں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر صحت ہشام خان پورے صوبہ میں عوام کی صحت اور علاج کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہیں وہ خصوصی طور پر سوات میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں وزیر صحت نے ہمارے ساتھ بہت میٹنگز بھی اس حوالے سے کی ہیں ہمارے دورے کا مقصد یہ ہے کہ اس ہسپتال میں موجودہ ایشوز کا جائزہ لے سکوں اور وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت بھی ہے کہ یہاں جاری اور نئی سکیموں کا جائزہ لے سکوں ہسپتال میں جو بھی مسائل ہیں انکو حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ڈاکٹروں اور ہسپتال سٹاف کے تمام مسائل بھی حل کرینگے وہ مٹہ کا فوری بھی کر رہے ہیں جہاں ہم مٹہ ہسپتال کو ٹائپ بی میں اپ گریڈ کر رہے ہیں اور اس پر کام شروع ہے مختلف بی ایچ یوز کو آر ایچ سیز میں تبدیل کر رہے ہیں اور اس حوالے سے عالمی ڈونرز کے ساتھ ہماری ملاقاتیں بھی چل رہی ہیں اور وہ ہمارے ساتھ اس ضمن میں پورا تعاؤن کر رہے ہیں جس میں سوات بھی شامل ہے ابھی اس اجلاس کے فوری بعد وہ سوات سیرینا ہوٹل میں عالمی ڈونر ادارے جے ایس آئی ریسرچ و ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیلہ علی اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر تسنیم شیخ کی ٹیم سے ہیلتھ کیئر سسٹم، سروس ڈیلیوری اور ٹریننگ کے ہمہ جہت پروگرام کو حتمی شکل دینے جا رہے ہیں اس کے علاؤہ صوبائی حکومت کی جانب سے سوات کیلئے 24 ایمبولینس خریدینگے جس میں 4 ایمبولینسز سیدو ہسپتال کیلئے ہونگی انہوں نے ہسپتال کے اکیڈمک سٹاف کو ہسپتال کے ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لینے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت آپ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے آپ کو تمام سہولیات مہیا کریگی۔
Comments
Post a Comment