جاپانی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں ادویات سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ادویات سازی، خوراک اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس دلچسپی کا اظہار پاکستان میں جاپان کے سفیرKuninori Matsuda نے منگل کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کیا۔
سفیر نے کہا کہ جاپانی حکومت پاکستان کے اعلیٰ تجارتی وفود کو جاپان کے دورے کی دعوت دے گی تاکہ وہ نئے تجارتی منصوبوں کے امکانات تلاش کرسکیں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دونوں فریقوں کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
مشیر خزانہ نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد اور تعاون پر مبنی تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

Comments