روس میں پراسرار راکٹ تجربے کے دوران دھماکا، پانچ ہلاک

روس کی جوہری ایجنسی روس ایٹم نے تصدیق کی ہے کہ اُس کے پانچ ملازمین ایک راکٹ تجربے کے دوران ہونے والے پراسرار دھماکے میں حادثاتی طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق اس کے تین دیگر ملازمین کو جھلسنے سمیت مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ یہ دھماکا شمالی روس میں واقع ایک فوجی تنصیبات کے علاقے آرچان گیلسک (Archangelsk) کے ایک مقام پر ہوا۔ روسی نیوز ایجنسی ریا نے جوہری ایجنسی کے توسط سے بتایا کہ دھماکا ایک راکٹ انجن میں دھرے سیال مادے میں ہوا۔ روسی حکام نے اس دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ابتدا میں صرف دو بتائی تھی۔

Comments