بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پانچ سو سے زائد افراد گرفتار

بھارتی سکیورٹی فورسز نے وادی کشمیر میں پانچ سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ کشمیر میں آج مسلسل چوتھے روز لوگ گھروں میں بند ہیں اور اس متنازعہ خطے کا رابطہ دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس معطل کر رکھی ہے۔ بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے گزشتہ روز کشمیر کا دورہ بھی کیا۔ ادھر بھارتی سپریم کورٹ میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ایک آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

Comments