افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اختلافات ختم ہو گئے ہیں، طالبان

طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے پر امریکا اور طالبان کے مابین پائے جانے اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ یہ پیش رفت طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں دیکھی گئی۔ طالبان کے مطابق طالبان اور انتہا پسند گروہوں کے مابین روابط کے خاتمے کے یقین دہانیوں کے بارے میں بھی بات چیت مثبت رہی ہے۔ امریکا نے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں تاہم خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مذاکرات میں ’اہم پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

Comments