وزیراعظم کاملک میں سرمایہ کاروں اورتاجربرادری کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کےعزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان ملک میں سرمایہ کاروں اور تاجر برادری کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
 آج اسلام آباد میں امریکی کمپنی Procter and gamble کے گلوبل وائس چیئرمین جان Moellor سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار کی جانے والی برآمدات پر مبنی مصنوعات پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 22کروڑ آبادی پر مشتمل بڑی صارف منڈی، اہم محل وقوع، سستی افرادی قوت اور کاروبار کے حامی قوانین اور حکومت کی طرف سے متعارف کرائے گئے قواعد و ضوابط کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں جن سے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Jon Moellor نے وزیراعظم کو ملک میں Procter and Gamble کے کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا ۔ انہوں نے پاکستان میں اپنی کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments