ایران کی تین جدید سمارٹ میزائلوں کی نمائش

ایران نے آج تین جدید سمارٹ میزائلوں کی نمائش کی۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل AMIR HATAMI نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یاسین، بلبن بم اور GHAEM میزائلوں کی نئی سیریز ملک میں تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی بدنیتی اور سازشوں کے پیش نظر اپنے دفاع کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلبن کے تہہ کئے جانے والے پر ہیں جو اس کی مار کرنے کی حد میں اضافے کا باعث ہیں اور یہ GPS اور Seniors سے رہنمائی لیتا ہے اور اس کو طیارے کے نچلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔
HATAMI نے کہا کہ یاسین طویل فاصلے تک مار کرنے والا گائیڈڈ بم ہے جو پائلٹ یا بغیر پائلٹ جہاز سے ہدف سے 50 کلومیٹر کے فاصلے سے فائر کیا جاتا ہے۔
GHAEM میزائل درست نشانہ لگانے کیلئے ہے اور یہ 50 سینٹی میٹر کے اندر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Comments