یمن میں حکومتی دستوں کی پریڈ پر حوثی باغیوں کے حملے میں درجنوں ہلاکتیں

یمن کے ساحلی شہر عدن میں آج حوثی باغیوں کے ایک فوجی پریڈ پر حملے میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں صدر منصور ہادی کے حامی دستوں کی ایک پریڈ کے موقع
 پر کیے گئے ایک بڑے حملے میں کم از کم بھی پینتیس فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ بندرگاہی شہر عدن میں ایک سرکاری فوجی چھاؤنی میں کیا گیا۔ ان ہلاکتوں کی سکیورٹی ذرائع کے علاوہ محکمہ صحت کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اس حملے کے لیے ایک راکٹ کے علاوہ ڈرون طیارے بھی استعمال کیے گئے۔ ایران نواز حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے صنعاء سے نکالے جانے کے بعد سے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے عدن کو اپنا عبوری دارالحکومت بنا رکھا ہے۔

Comments