یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی اور دالیں مہنگی ہوگئیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل، گھی اور دالیں مہنگی ہوگئیں ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا۔
دال ماش 44 سے 70روپے، دال مسور24 سے 25 روپے اور دال چنا فی کلو 5 روپے مہنگا کردی گئی ہے۔
اسی طرح گھی 8 سے 60 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل 9 سے 65 روپے لیٹر تک مہنگا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی پیکج کے تحت بعض اشیاء سستی بھی کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق 5 کلو چینی کے پیکٹ پر20 روپے کمی کی گئی ہے۔
ملک پیک دودھ کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس بوتل 14 سے 18 روپے سستی کردی گئی ہے۔

Comments