صوبائی وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے سوات یونیورسٹی میں بہترین خدمات پر صوبائی حکومت کی جانب سے یادگاری شیلڈ حوالے کئے
صوبائی وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے سوات یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان، ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ، ایم این اے سلیم الرحمٰن، ارکان صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، وقار خان اور دیگر زعماءکو ماحولیات کی بہتری اور شجرکاری کے ضمن میں بہترین خدمات پر صوبائی حکومت کی جانب سے یادگاری شیلڈ حوالے کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ماحولیات کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وسائل کی کمی کو بھی آڑے نہیں آنے دیا جائے گا اور سوفیصد اہداف حاصل کئے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی بہتری کے ضمن میں کسی بھی جانب سے کوئی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment