اگلے دوحہ مذاکرات سے قبل افغان طالبان امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے پرامید

افغان طالبان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا کے ساتھ دوحہ میں اگلے مذاکراتی دور میں ایک حتمی سمجھوتے پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں طالبان اور امریکی حکام کے مابین مکالمت کا اگلا دور آئندہ چند روز میں ہو گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دوحہ راؤنڈ میں افغانستان میں امن کے حوالے سے کوئی ڈیل طے پا جائے گی۔ افغان مصالحتی عمل کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کل بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکا طالبان کے ساتھ معاہدے کا خواہش مند ہے۔

Comments