امریکا امن معاہدے سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے، طالبان کا الزام

طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امن معاہدے سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں طالبان سربراہ نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور امریکا کے ساتھ متوقع امن ڈیل کے حوالے سے غیریقینی کی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے۔ اپنے پیغام میں اخوندزادہ نے اعتماد کی ضرورت پر زور دیا، تاہم بدھ کے روز کابل کے مغربی حصے میں ہونے والے خودکش کار بم حملے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ اس واقعے میں 14 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہو گئے تھے۔

Comments