امن مذاکرات سے افغانستان میں امن کاحقیقی موقع حاصل ہوا ہے:سیکرٹری جنرل نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹالٹن برگ نے کہاہے کہ قطر میں امریکہ اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات سے افغانستان میں امن کاحقیقی موقع حاصل ہوا ہے۔
سٹالٹن برگ نے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں ا یک نیوزکانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب افغانستان میں امن کاواضح موقع نظر آرہاہے اور ہم امن معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

Comments