بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کر دیا گیا


بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیرداخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نے کشمیر کو حاصل خصوصی دستوری حیثیت کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیت شاہ کے مطابق اس سلسلے میں ملکی پارلیمنٹ میں دستور میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔ اس بل کا نام ’ جموں اینڈ کشمیر ری آرگنائزیشن بل‘ رکھا گیا ہے۔
اس میں تجویز کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کو دو انتظامی حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں اسی تناظر میں گزشتہ روز سے فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے علاوہ متعدد ریاستی رہنماؤں کو نظربند بھی کر دیا گیا ہے۔ ریاستی رہنماؤں کی جانب سے نئی دہلی حکومت کے اس مجوزہ منصوبے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

Comments