برطانوی رکن پارلیمنٹ کاتنازعہ کشمیر پر ڈونلڈٹرمپ کی ثالثی کی باربارپیشکش کا خیر مقدم

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ Jaise Phillips نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ثالثی کی باربار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔Jaise phillips ان دنوں آزاد جموں کشمیر کے دورے پر ہیں انہوں نے مظفرآباد میں ایک بیان میں اپنے ملک خصوصاً وزیراعظم بورس جانسن پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا چونکہ تنازعہ کشمیر برطانیہ کا پیدا کردہ ہے اس لئے یہ اسکی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکا جلد پائیدار اور مستقل حل یقینی بنائے۔صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو خطے کی علاقائی اورعالمی صورتحال کے تناظر میں بروقت قرار دیتے ہوئے Jaise Phillips نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔

Comments