بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ایک بار پھردفترخارجہ طلبی، پاکستان کا ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں پراحتجاج

جنوبی ایشیا اور سارک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے آج ایک بار پھر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر Gaurav Ahluwaliaکو طلب کرکے منگل کو کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔
 بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو بے گناہ شہری شہید اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔
 ڈائر یکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرے ،موجودہ اور دیگر خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈی پرامن برقرار رکھے۔

Comments