پاک بھارت مذاکرات کیلئے یورپی یونین کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کیا جائیگا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین سمیت عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔
 آج یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے بارے میں اعلیٰ نمائندہ Federica Mogherini سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل پینتیس اے اور تین سو ستر کے خاتمے کےذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Federica Mogheriniنے کہاکہ یورپی یونین جنوبی ایشیا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دوطرفہ مسئلے کے حل کےلئے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
 دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کےلئے دوطرفہ روابطہ برقرار رکھنے اور ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments