چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کو معیاری بنا دیا ہے جس کے وجہ سے آج سرکاری سکولوں کے بچے ہر میدان میں اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں یونیورسٹی آف سوات آئندہ نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگلات کے تحفظ میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ''پلانٹ فار پاکستان'' مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے وہ یونیورسٹی آف سوات چار باغ کیمپس میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کردہ مون سون پلانٹیشن ''پلانٹ فار پاکستان'' مہم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے فضل حکیم خان نے یونیورسٹی کے طلباءپر زور دیا کہ ضلع سوات کے بہتر مفاد میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر سوات کو سرسبز و شاداب بنائیں انہوں نے کہا کہ کلین اور گرین پاکستان پوری قوم کا وژن ہے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں مہم تیزی سے جاری ہے اور شہری بھی اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں یہ مہم مستقبل میں مثالی بن کر عوام کے سامنے آئے گی اور معاشرے پر اسکے مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے عوام اپنے نام کا درخت ہر موسم میں لگائیں اور اُن کی حفاظت بھی کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے مستقل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگلات کا تحفظ اور پودے لگانا انتہائی ضروری ہے جبکہ جنگلات کا تحفظ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر جنگلات نہیں ہونگے تو زمین بنجر ہو کر پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہو جائے گا تقریب کے آخر میں فضل حکیم خان نے بھی پودا لگایا۔
Comments
Post a Comment