عیدالاضحیٰ پر ڈبلیو ایس ایس سی کا عملہ صفائی یقینی بنائے گا۔ چئیرمین ڈیڈیک

 چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی صفائی کا عملہ عید الاضحٰی کے تین دن فیلڈ میں رہتے ہوئے گندگی اور آلائشوں کو اکٹھا اور محفوظ مقام پر لے جا کر ٹھکانے لگائے گا حلقہ پی کے 5 کے شہری کچرا یا گندگی ادھر ادھر کی بجائے ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے ہر محلہ میں متعین کردہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ صفائی کا عملہ بروقت ان جگہوں سے صفائی، ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر میں عوامی اگاہی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈبلیو ایس ایس سی کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ پی ٹی آئی ورکرز اور بلدیاتی نمائندوں نے م شرکت کی فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کو صاف ستھرارکھنے کیلئے ہمیں ایک ٹیم کی صورت میں کام کرناہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی اورستھرائی کے علاوہ ضلع سوات میں سیاحوں کی رہنمائی اور ہر قسم سہولت بر وقت فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورسوات پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو سوات آنے جانے میں کوئی تکلیف نہ ہوں اور پر سکون ماحول میں سیاحتی جگہوں سے لطف اندوز ہوں اس کے علاوہ عید الاضحی کے موقع پر خصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں بھی سینئر ڈاکٹروں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں ہوگی تاکہ شہریوں کی علاج میں کوئی کوتاہی نہ ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خادم ہے اورہر شہری کو ان کا جائز حقوق فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے تقریب سے ڈبلیو ایس ایس سی کے چیئرمین اختر خان ایڈوکیٹ،جی ایم آصف سلیم، میاں شاہد علی اورضلعی کونسلر سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر سے لے کر سیدوشریف چوک تک چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کے قیادت میں اگاہی واک بھی کیا گیا اور جگہ جگہ پر پفلٹس تقسیم کئے گئے اور عوامی اگاہی کیلئے بینرزآویزاں کئے گئے تھے۔

Comments