سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظر،سعودی سپریم کورٹ نے چاندنظرآنے کی تصدیق کردی ہے

سعودی عرب میں ذی الحج کاچاندنظرآگیاہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے چاندنظرآنے کی تصدیق کردی ہے۔
حج نواگست جمعة المبارک کو شروع ہوگا ،عازمین حج اس مہینے کی دس تاریخ کوہفتے کے روزسارا دن میدان عرفات میں گزاریں گے جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحی گیارہ اگست اتوار کے روزمنائی جائے گی۔
ادھر ذی الحج کاچانددیکھنے کے لئے پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج شام کراچی میں ہوگا۔

Comments