آٹھ مقام: پولیس نے لائن آف کنٹرول کراس کرنے والے ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا۔
روزنامہ جنگ کے نمائندے کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے مقامی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنا نام ونود ولد دل پریت بتایا ہے۔
اس کے ساتھ مزید 6 افراد ہیں جو کہ اسلحہ کی نشان دہی کے لئے لائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی افواج عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے کشمیر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا اور وادی میں فوجیوں کی تعداد میں 45 ہزار سے زائد کا اضافہ کرکے غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment