اقوام متحدہ کاکشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پراظہارتشویش

اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام پرتشویش ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے تشویش کااظہارکیا۔ڈیوجیرک نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بارہاکہاہے کہ پاکستان اوربھارت کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔انہوں نے تمام فریقوں پرصبروتحمل کامظاہرہ کرنے پرزوردیا۔اس سے پہلے پاکستان اوربھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ نے کنٹرول لائن کا مشاہدہ کیا اوروہاں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کی رپورٹ دی۔

Comments