اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کےتعاون سے فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن انفارمیشن سسٹم لیبارٹری کا قیام

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کی وزارت نے اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے کےتعاون سے فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن انفارمیشن سسٹم لیبارٹری قائم کی ہے۔
 قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور خوراک و زراعت کے ادارے کی نمائندہ Ms Mena Dowlatchahi نےاسلام آباد میں لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
 یہ لیبارٹری زراعت پر تحقیق، فصلوں کی دیکھ بھال، مختلف قسم کی چھوٹی اور بڑی فصلوں کی پیداوار اور ملک میں غذائی صورتحال کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنے کےلئے قائم کی گئی ہے۔
لیبارٹری کے قیام سے زراعت کے فروغ کےلئے بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین طریقوں کے تبادلوں اور بہترین پالیسیوں کی تشکیل کے ذریعے غذایت کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے اور اُسے بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ خوراک کے وزیر نےکہاکہ حکومت زرعی تحقیق کو عصر حاضر کے تقاضوں اور اطلاعاتی نظام سے مطابق ہم آہنگ کرنے کےلئے پراُمید ہے۔

Comments