پاکستان قیام امن کی تمام کاوشوں میں اپنا کردار ادا کریگا:آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان قیام امن کی تمام کاوشوں میں اپنا کردار ادا کریگا۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں افغان مصالحت کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں کہی۔ جنہوں نے راولپنڈی میں اُن سے ملاقات کی۔یہ ملاقات افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کیلئے جاری بات چیت اور کوششوں کا تسلسل تھی۔فریقین نے اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی متفقہ اہداف کے حصول کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔زلمے خلیل زاد نے امن عمل میں پاکستان کے بھرپور اخلاص اور تعاون کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دیگر فریق بھی اسی اصول پر عمل پیرا ہونگے۔

Comments