اسرائیلی فوجی کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا

مقبوضہ فلسطینی علاقے غرب اُردن میں ایک یہودی بستی کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کی لاش ملی ہے۔ یہ یہودی آبادی فلسطینی شہر ہیبرون کے قریب واقع ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس فوجی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فوجی کو بظاہر اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ فوجی بیان میں تاہم اس طرح کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی قتل کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔

Comments