کورکمانڈرزکانفرنس کی کشمیرسےمتعلق بھارتی اقدامات مستردکرنےکےحکومت کے موقف کی مکمل حمایت

کورکمانڈرز کانفرنس نے کشمیر سے متعلق  بھارتی اقدامات  مسترد کرنے کے حکومت کے موقف کی مکمل حمایت کی ہے ۔
 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آج راولپنڈی میں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں کورکمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی ۔
کانفرنس میں کہاگیاہے کہ پاکستان نے بھارتی آئین کے آرٹیکل370 اور35 کے ذریعے جموں وکشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی حیثیت دینے کی  بھارت کی نام نہاد کوششوں کو کبھی تسلیم نہیں کیاجو اس نے اب خود ہی منسوخ کردیئے ہیں ۔
بری فوج کے سربراہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم تیار ہیں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے  کسی بھی حدتک جانے کے لئے تیار ہیں ۔

Comments