ایران نے نیا دفاعی فضائی نظام لانچ کر دیا

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی آئی ایس ان اے (ISNA) کے مطابق میزائل اور ڈرون کی نشاندہی کرنے والے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔ فلک نامی میزائل سسٹم میں ایران فوج نے نئی ٹیکنالوجی اور جدید آلات کو نصب کر کے فعال کیا ہے۔ اس میں فضائی نگرانی کے لیے گاما نامی راڈار نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔ نیا ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم ایسے وقت میں لانچ کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان خلیج فارس میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اسی کشیدگی کے دوران ایران نے چند ہفتے قبل ایک امریکی گلوبل ہاک ڈرون کو مار گرایا تھا۔

Comments