کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شہر کے بڑے بوتیکس اور گارمنٹس شاپس کو نوٹس جاری کرنے کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑے بوتیکس اور گارمنٹس شاپس کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لیے نوٹس دینے کا آغاز نارتھ ناظم آباد سے کیا گیا اور صرف نارتھ ناظم آباد میں 228 ایسی گارمنٹس شاپس اور بوتیکس کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہےکہ ایسے تمام بزنسز کو اِنکم ٹیکس ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔
Comments
Post a Comment