امریکی صدرنے آئندہ ماہ سے چینی مصنوعات پر تین سو ارب ڈالرمالیت کے دس فیصد نئے ٹیکس عائد کردیئے

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے چین کی مزیدتین سوارب ڈالر کی مصنوعات پردس فیصدنئے محصولات عائد کرنے کااعلان کیاہے۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ محصولات چین سے امریکہ درآمد ہونے والی تین سوارب ڈالر کی مصنوعات پرلاگو ہوں گے۔
حالیہ محصولات دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ کومزیدہوادینے کے مترادف ہیں۔

Comments