قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان نے ہدایت کی ہے کہ 26 اگست سے 29 اگست تک ہونے والے کیس رسپانس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ تینوں منتخب یونین کونسلز کو پولیو کے وائرس سے پاک کیا جا سکے وہ ڈی سی آفس سیدو شریف گلکدہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انہوں نے ہدایت کی کیس رسپانس پولیو کمپین پر خصوصی توجہ دی جائے جو 26 اگست کو یو نین کونسلز خوازخیلہ، جانو چمتلئی اور شالپین میں شروع ہو رہی ہے تاکہ مذکورہ یونین کونسلز کو پولیو کے وائرس سے مکمل طور پر پاک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مہم شروع ہونے سے پہلے پولیو ورکزر اور سٹاف کو مکمل ٹریننگ دی جائے گی جس سے ان یونین کونسلز میں پولیو کی موثر روک تھام ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ پری کمپین سرگرمیوں میں تمام مسائل اور کمزوریوں کو سامنے لایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کون سی جگہوں پر کام کرنا ہے اور اس کیلئے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے قبل ازیں ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے 26 اگست سے 29 اگست کو ہونے والے کیس رسپانس پولیو کمپین کے بارے میں قائمقام ڈی سی کو پریزنٹیشن دی مہم کے دوران تینوں یونین کونسلز میں 28585 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 14072 گھروں کا دورہ کیا جائیگا جس کیلئے ٹوٹل 92 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 میل اور 58 فیمیل پر مشتمل ہیں جبکہ 20 ایریا انچارج ہونگے۔
Comments
Post a Comment