ہانگ کانگ: امریکا اور چین کے درمیان لفظی جنگ بھی شروع ہو گئی

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے بعد اب ہانگ کانگ کے معاملے پر الفاظ کی جنگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ نو اگست کو امریکی وزارت خارجہ نے ہانگ کانگ سے سامنے والی رپورٹوں کو خطرناک قرار دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان الفاظ کی جنگ اُس اخباری رپورٹ کے بعد شروع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک امریکی سفارت کار نے ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے سفارت کار کے ہانگ کانگ جانے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے چینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کی بندش کو ضروری قرار دیا ہے۔

Comments