حکومت نے ملک میں آ ن لائن کاروبار کی پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے ای کامرس پالیسی کے لائحہ عمل کا مسودہ تیار کیا ہے ۔کامرس ڈویژن کی طرف سے تیار کئے جانے والے اس مسودے کا مقصد ایک ایسا ساز گار ماحول قائم کرنا ہے جس میں چھوٹے بڑے کاروبار کی ترقی کیلئے یکساں مواقع دستیاب ہوںگے۔توقع ہے کہ پاکستان کا ای کامرس کا شعبہ عالمی تجارت میں نمایاں جگہ بنانے کیلئے بھرپور ترقی کرے گا جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہوںگے اور زیادہ سے زیادہ آمدنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق 2017-18ء میں ای کامرس کے رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 496 تھی جو سال کے آخر تک ایک ہزار چورانوے تک پہنچ گئی جبکہ سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد ایک ہزار دو سوبیالیس ہوگئی ہے ۔
Comments
Post a Comment