بحری قذاقوں کا جرمن بحری جہاز پر حملہ، عملہ یرغمال

بحری قذاقوں نے افریقی ریاست کیمرون کے قریب جرمنی کی ایک شپنگ کمپنی کے تجارتی جہاز پر حملہ کر کے اس کے عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ہیمبرگ میں قائم ’ایم سی شِف فاہرٹ‘ کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قذاقوں نے اس کے جہاز کو دوالا کے قریبی سمندر میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھلے سمندر میں لنگر انداز تھا۔ بیان کے مطابق عملے کے کُل بارہ میں سے آٹھ ارکان ان قذاقوں کے قبضے میں ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں کوئی جرمن بھی شامل ہے یا نہیں۔

Comments