خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کل جمعہ کے روز سیدو شریف میں سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کریں گے اور ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے علاؤہ اس کے مختلف شعبوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیں گے وہ سیدو میڈیکل کالج بھی جائیں گے جہاں وہ دس بجے صبح میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے سیدو گروپ ہسپتال اور سیدو میڈیکل کالج کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق اس موقع پر سیکرٹری صحت کو ہسپتال و کالج کی موجودہ و آئندہ ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیں گے۔
Comments
Post a Comment