میدان عرفات میں بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں کا اجتماع

لاکھوں مسلمان رواں برس حج کی مذہبی فرائض کی ادائیگیوں میں مصروف ہیں۔ حج میں شامل لازمی اور واجب مذہبی رسومات کی بجا آوری کا سلسلہ نو اگست سے شروع ہو چکا ہے۔ ہفتہ دس اگست کو جبل عرفات کے دامن میں واقع مسجد نمرہ کے ارد گرد بیس لاکھ سے زائد مسلمان جمع ہوئے۔ ذرئع ابلاغ کی ترقی کے بعد عربی میں دیے گئے خطبے کا ترجمہ کئی زبانوں میں ملٹی میڈیا پر نشر کیا گیا۔ اس مرتبہ حج کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments