امریکا امن بات چیت کے بارے میں بے یقینی پیدا کر رہا ہے: طالبان

افغان طالبان کے سربراہ مُلا ہیبت اللہ اخونزادہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اپنے قول وفعل سے افغانستان میں جنگبندی کے بارے میں شکوک و شبہات اور پیدا کر رہا ہے۔ عید سے پہلے اپنے ایک پیغام میں مُلا ہیبت اللہ نے کہا کہ امریکی حکام کی طرف سے متضاد بیانات اور اندھادھند بمباری سے اس کی نیت پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان کابل میں طالبان کے خودکش حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم چودہ لوگ مارے گئے اور ایک سو پینتالیس زخمی ہوئے۔

Comments