سیکنڈ شفٹ داخلوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔فضل حکیم خان

چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ طلبہ کے داخلوں کی مشکلات پر وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی سے ضلع میں سیکنڈ شفٹ داخلوں کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کی بدولت طلبہ وطالبات کو ایف اے ایف ایس سی داخلوں میں درپیش مسائل سے مستقل چھٹکارہ مل جائے گا اور طلبہ و طالبات کسی رکاؤٹ کے بغیر اپنی مرضی کے کالجوں میں داخلہ لے کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے وہ اپنے حجرہ مکانباغ میں اس حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈی ای او ایجوکشن محمد امین، ڈپٹی ڈی ای او شیرمحمد خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دعوؤں پر نہیں بلکہ قوم سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا یقین اور بھروسہ وزیراعظم عمران خان پر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اور ہماری حکومت تمام شہریوں کو تعلیم مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ مستقبل میں طالب علموں کو جدید تعلیم و تحقیق اور دیگر سہولیات کی مد میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ضلع سوات میں اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے کیلئے سوات ویمن یونیورسٹی، ڈینٹل کالج اور ایگری کلچرل یونیورسٹی سمیت نئی جامعات اور کالجز کی بنیاد رکھنے کیلئے بھی کوشاں ہے باالخصوص خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات چادر اور چاردیواری کے اندر دستیاب ہوسکیں گی اور وہ پورے اعتماد کے ساتھ تعلیمی مدارج طے کرکے ملک وقوم کی خدمت کے قابل بن سکیں گی واضح رہے کہ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے ضلع سوات میں ایف اے ایف ایس سی کے داخلوں میں درپیش مسائل اور تعلیی نظام میں بہتری لانے سے متعلق پشاور میں خصوصی ملاقات کی تھی جس میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے اہم تجاویز و سفارشات اور اقدامات اٹھانے کا جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے بھی کئے گئے تھے۔

Comments