ایک کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: جنرل قمر جاوید باجوہ

1947
میں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا تھا اور آج بھی بھارت کا غیر قانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: جنرل قمر جاوید باجوہ
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایک کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

یومِ آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ سن 1947 میں بھی کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکا تھا اور آج بھی بھارت کا غیر قانونی اقدام کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ ہم بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاک فوج کو کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے اور افواج پاکستان کشمیر کاز کے لئے قومی ذمہ داری نبھانے کے لئے تیار ہے۔

Comments