اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی کے جانب سے علاقہ مرغزار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا


اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سوات عامر علی شاہ نے تحصیل بابوزئی کے علاقہ مرغزار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں سے انکے مسائل دریافت کرنے کے علاؤہ ان کے ازالہ کیلئے موقع پر موجود حکام کو فوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان، عمائدین علاقہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی عامر علی شاہ نے مقامی جنگلات اور باغات کی ترقی وتحفظ، سکولوں کی کمی پوری کرنے اور مواصلات، آبپاشی و آبنوشی سے متعلق دیگر مطالبات پر متعلقہ حکام کو فوری کاروائی کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی انہوں نے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پیسکو افسران کو پورے سوات میں لوڈ شیڈنگ شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ باربار ہدایات کے باوجود بہتری نہ آنے کی صورت میں متعلقہ فورمز پر معاملہ اٹھانے سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے پولیس کی طرف سے مقامی لوگوں سے حسن سلوک کی ہدایت بھی کی۔

Comments