سوڈان کے سابق حکمران عمر البشیر عدالت میں پیش

سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو آج دارالحکومت خرطوم کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر اپنے دورے اقتدار کے دوران بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ 75 سالہ عمر البشیر تیس برسوں تک سوڈان کے حکمران رہے۔ اس سال کئی ماہ کے مظاہروں کے بعد اپریل میں فوج نے ان کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ فوجی بیان کے مطابق عمر البشیر کے قبضے سے ایک سو تیرہ ملین ڈالر کے برابر کی رقم برآمد ہوئی تھی۔

Comments