پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں پاسنگ آؤٹ تقریب، ڈی آئی جی پولیس ملاکنڈ مہمان خصوصی تھے


پولیس ٹریننگ اسکول مینگورہ سوات میں 252 جوانوں کی تربیت مکمل ہوگئی پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ اور دفاع وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم دہرایا اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر تھے انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تربیت پانے والے پولیس جوانوں سے سلامی لی فارغ التحصیل ہونے والے جوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف مشقوں کا بھی عملی مظاہرہ پیش کیا پولیس ٹریننگ اسکول کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی تنولی نے سپاس نامہ پیش کیا اور بتایا کہ چھ ماہ کی عملی تربیت کے دوران ان جوانوں کو مارشل آرٹ، تیراکی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علاؤہ جدید اسلحہ اور کمبیٹ کی بہترین تربیت دی گئی ہے یہ پولیس کا آٹھواں بیج ہے جو اس اسکول سے پاس آؤٹ ہوا ہے اب تک 1879 جوان یہاں سے تربیت پا کر صوبے کے مختلف اضلاع میں فرائض انجام دے رہے ہیں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے اس موقع پر خطاب میں کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس جدید اسلحہ اور تربیت سے لیس ہے اور پولیس کے جوان ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار پولیس فورس نے پہلے بھی اپنی قوم اور ملک کی خاطر اپنے جری جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی قوم کو مایوس نہیں کریگی تقریب کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔


Comments