سوات ضلعی حکومت کا بجٹ منظور

سوات ضلعی حکومت کا بجٹ منظور
 ضلعی حکومت سوات کا 11ارب 38کروڑ 4لاکھ 25ہزار روپے کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور، کشمیرمیں بھارتی مظالم اور ایکسپریس وے کو عوامی خواہشات کے مطابق تعمیر کرنے کی قراردادیں منظور، ضلع کونسل کا اجلاس ضلع ناظم محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اسپیکرو کنوینر نثار احمد خان کی اجازت ممبران نے بجٹ پر بحت کی،ممبران ڈاکٹر شاہ محمد خان، سید افضل شاہ، ثناء اللہ فاروقی، افرین خان، رشیدالرحمن، عبدالمالک، انبیہ بی بی، ملک فضل ربی،سلطان روم، شوکت علی خان اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ضلع ناظم کو نئے ہال میں اجلاس منعقد کرنے پر مبارک باد دی، ممبران نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی جبکہ ایکسپریس وے کی تعمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق تعمیر کرنے کا مطالبہ کردیا، مقررین نے کہا کہ ٹاؤن شپ پارک خواتین کے لئے مختص تھا اب اس میں مردوں کے داخلے کی روک تھام کی جائے، سکولوں میں ڈبل شفٹ کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکیں، سوات کے عوام سیلاب،زلرلے اور ناساز حالات کے دوران شدید متاثر ہوئے ہیں، اس سلسلے میں متاثرہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائیں، حالیہ ضلعی بجٹ متوازن ہے جس میں تمام امور کا خیال رکھا گیا ہے، پورے صوبے میں ضلعی حکومتوں اور صوبائی حکومت کی مابین چپقلش موجود ہے اس وجہ سے ناظمین کے لئے مقررہ اختیارات استعمال نہ ہوسکے، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی بجٹ ایک ارب 25کروڑ 49لاکھ 59ہزار روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 10ارب 12کروڑ 54لاکھ 66ہزار روپے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ضلعی حکومت سوات کے لئے ضلع کونسل نے پانچویں بجٹ کو منظور کیا، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور بنائے جانے والے ہال آئندہ آنے والے ممبران کی سہولت کے لئے قائم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات ٹیکس فری زون ہے یہاں کسی قسم کی ٹیکس برداشت نہیں کریں گے اس سلسلے میں احتجاج سمیت کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، انہوں نے ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے سکیموں کی سختی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ 

Comments