کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت یوم آزادی تقاریب کے انتظامات اور سیکورٹی پلان پر اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اس مرتبہ یوم آزادی شایان شان انداز میں منانے اور حالیہ بھارتی مظالم پر کشمیری عوام سے اظہار یکجتی جبکہ اگلے روز بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سعید خان وزیر کے علاؤہ تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، پولیس سربراہان، ٹی ایم اوز، ایجوکیشن و ہیلتھ افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے یوم آزادی سے متعلق ہدایت کی کہ ہر ضلعی و ٹی ایم اے انتظامیہ تمام بازاروں میں جشن آزادی کی سجاوٹ اور رات کو چراغاں کیلئے خصوصی اقدامات کرے اور اس مقصد کیلئے فوری طور پر متعلقہ تاجر تنظیموں سے بات کرکے انکی عوام کے شانہ بشانہ بھرپور انداز میں آزادی کے اس جشن میں شمولیت یقینی بنائے اجلاس میں مختلف بازاروں میں بہترین سجاوٹ پر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالی دکانوں اور عمارات پر نقد انعامات کا تعین بھی کیا گیا جسکی ادائیگی متعلقہ ٹی ایم اے فوری کرے گی جبکہ سرکاری عمارات پر چراغاں اس کے علاؤہ ہو گا اجلاس میں سکول و کالج اور جامعات کی سطح پر جشن آزادی اور یوم یکجتی کشمیر کی تقاریب اور اہم مقامات پر جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کرنے نیز سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے حوالے سے بھی ضروری فیصلے کئے گئے اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ریاض خان محسود نے یوم آزادی کے اگلے ہفتے 18 اگست کو مون سون شجرکاری مہم جو بھی یوم آزادی کے قومی مہم کے طور پر منانے اور پورے ملاکنڈ ڈویژن میں 30 لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیا جس پر شرکاء نے بھرپور انداز میں عمل درآمد کا یقین دلایا اجلاس میں اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے۔

Comments