اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چار فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے دن بتایا ہے کہ غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک اس کے فوجیوں پر حملہ کیا گیا، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔ اسرائیلی دفاعی افواج کی طرف سے جاری کیے بیان کے مطابق اس فوجی کارروائی کے نتیجے میں چار فلسطینی ’دہشت گرد‘ ہلاک کر دیے گئے۔ غزہ پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے مابین تصادم ایک معمولی سی بات ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہفتے کے دن بھی ایسی ہی جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نے ہینڈ گرینڈ سے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر ہینڈل پر شائع کیا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے چار جنگجو حملہ آور رائفلز، اینٹی ٹینک میزائلز اور دستی بموں سے مسلح تھے۔

Comments