چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کے نتیجے میں امبریلا موومنٹ )چھتری تحریک(کے رہنما بینی تائی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے
چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کے نتیجے میں امبریلا موومنٹ )چھتری تحریک(کے رہنما بینی تائی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
انہیں تقریباً 12800 امریکی ڈالر نقد جمع کرانے کے عوض ضمانت دی گئی ہے۔
انہیں بد امنی پھیلانے کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ہفتے کے دوران مظاہرین نے ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر دھاوا بول کر پروازوں کے نظام کو شدید متاثر کر دیا تھا۔
بینی تائی کو سن 2014 میں حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے الزام میں دیگر 9افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں 16 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔

Comments
Post a Comment