افغانستان کی آزادی کے ایک سو برس مکمل

افغانستان میں آج آزادی کے ایک سو برس مکمل ہونے پر متعدد تقریبات کا انعقاد ہوا۔ گزشتہ ہفتے کابل کی سڑکوں اور دیگر اہم شہروں کی شاہراؤں کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔ تاہم ہفتے کی شب دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے ایک خودکش حملے کے بعد اکثر تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ اس حملے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان نے پہلی عالمی جنگ کے تھوڑے عرصے بعد سن انیس سو انیس میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی

Comments