امریکی میزائل کی تنصیب آسٹریلیا میں نہیں ہو گی، کینبرا حکومت

آسٹریلیا کی وزیر دفاع لنڈا رینالڈ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیسیفک خطے میں میزائل نصب کرنے کے لیے اُن کی ملکی سرزمین کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔ آسٹریلوی وزیر دفاع کا بیان اُن کے امریکی ہم منصب کے بیان کے جواب میں ہے، جس میں ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی میزائل نصب کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ہفتہ تین اگست کو دیے گئے اپنے بیان میں یہ وضاحت نہیں دی تھی کہ یہ میزائل کب تک اور کہاں نصب کیے جائیں گے تاہم انہوں نے ایسا جلد کیے جانے کا اشارہ دیا تھا۔

Comments