عيدالاضحیٰ اور يومِ آزادی کے موقع پرسندھ میں قيديوں کی سزائيں معاف

عیدالاضحیٰ اور یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی سزائیں معاف کردی۔
سندھ میں قید قیدیوں کی عیدالاضحیٰ کے باعث 60 دن اور 14 اگست کی خوشی میں بھی 60 دن کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
تاہم سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ملک مخالف سازش، دہشت گردی، جاسوسی، قتل، اغوا کے قیدیوں کی سزا بھی معاف نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معافی سے فائدہ اٹھانے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

Comments