وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹروے کے زیر تعمیر حصوں کا فضائی جائزہ لیا چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر سیکشنز پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام کو بعض ضروری ہدایات بھی جاری کیں انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے ملکی سیاحت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوات موٹروے فیز ٹو کا ڈیزائن بہت جلد مکمل کر لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے جس کی بدولت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے علاؤہ قومی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments
Post a Comment