ہانگ کانگ کی سرحد پر چین کی فوجی نقل وحرکت قابل تشویش ہے: امریکہ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہیں ہانگ کانگ سے ملحقہ سرحد پر چین کی نیم فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے
امریکی صدر  نے کہا ہے کہ اسے ہانگ کانگ سے ملحقہ سرحد پر چین کی  نیم فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہماری  خفیہ ایجنسی  نے  مطلع کیا ہے کہ  چین ہانگ کانگ کی سرحد کے ساتھ اپنی فوج تعینات کر رہاہے   جس کے جواب میں ہمارا ماننا ہے کہ  سب کو پرسکون اور محفوظ رہنا چاہیے۔
گزشتہ  روز اخباری نمائندوں کو دیے گئے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی صورت حال انتہائی مشکل صورت حال اور  بہت ہی پیچیدہ ہے اور مجھے امید ہے کہ  صدر شی جن پنگ  کی  ہوش مندانہ قیادت اس معاملے کو  حل کر لے گی ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس کا مستقبل کیا  ہوگا لیکن مجھے یقین ہے کہ  جو بھی ہوگا وہ  ہر  کسی کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔
صدر نے اس توقع کا بھی  اظہار کیا کہ کسی کو بھی نقصان نہیں ہوگا چونکہ  یہ معاملہ آزادی کا ہے۔

Comments